منگل, اپریل 8, 2025
ہومChinaچین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں نے اے آئی سے چلنے...

چین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں نے اے آئی سے چلنے والے معاونین اپنا لیے

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم (سی ایس ٹی ایم)نے کہا ہے کہ اس نےمصنوعی ذہانت (اے آئی)کے معاونین تعینات کرنے میں  13 صوبائی سائنس و ٹیکنالوجی میوزیمز کی معاونت کی ہے تاکہ سیاحوں کے تجربات کو بہتر بنایا جا سکے، یہ ملک بھر کے سائنس و ٹیکنالوجی میوزیمز کی  اے آئی سے چلنے والی نمائش میں پیشرفت  کی عکاسی کرتا ہے۔

نومبر 2024 میں سی ایس ٹی ایم نے مقبول سائنس کے علم کو لارج- ماڈل ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر ملک کے پہلے اے آئی سے چلنے والے عجائب گھر معاون کا آغاز کیا۔ سمارٹ معاون نہ صرف موقع پر رہنمائی اور معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ آن لائن نوجوان طلبا کے سائنسی سوالات کے بھی جواب دیتا ہے جو تعلیمی ماحول میں اے آئی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

مارچ سے سی ایس ٹی ایم نے ورکشاپس کے ذریعے 13 صوبائی عجائب گھروں کی تکنیکی ٹیموں کو تربیت دے کر اس اقدام کو وسعت دی ہے۔

شرکاء نے اپنی مخصوص جگہوں کے مطابق علم کی بنیادیں تیار کی ہیں اور اے آئی معاونین کو تعینات کیا ہے جو ان کے مقامات کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

سی ایس ٹی ایم کے ایک ترجمان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹیکنالوجی کے ترقی کرنے اور زیادہ عجائب گھروں کے شامل ہونے کے ساتھ اے آئی  ایکو سسٹم متنوع ہوگا،اس سے متعدد ایپلی کیشنز کے لیے معاونین کا ایک اسمارٹ اور ہمہ گیر نیٹ ورک تیار ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!