منڈالے، میانمار (شِنہوا) چین کی عالمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے میانمار کے منڈالے خطے کے شہری علاقے میں طبی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
بیماریوں کی اسکریننگ، مشاورت، ادویات کی رہنمائی اور ادویات کی تقسیم کے ذریعے ٹیم نے 7.9 شدت کے زلزلے سے متاثرہ رہائشیوں کو فوری اور مئوثر جدید طبی خدمات فراہم کیں۔
منڈالے میں یونیورسٹی آف میڈیسن کے قریب ایک ریلیف کیمپ میں ٹیم کے طبی عملے نے خود تیار کردہ موبائل تشخیصی آلات جیسا کہ ہینڈ ہیلڈ الٹراساؤنڈ ڈیوائسز، پورٹیبل ایکسرے مشینیں اور بیڈ سائیڈ ای سی جی مانیٹر کا استعمال کرتے ہوئے 250 سے زائد مقامی رہائشیوں کا مفت معائنہ کیا۔ تشخیص کی بنیاد پر ضروری ادویات، اینٹی انفیکٹیوز، درد سے آرام کی ادویات اور بلڈ پریشر کم کرنے والی ادویات موقع پر ہی تقسیم کی گئیں۔
منڈالے پیلس کے قریب طبی عملے کی ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے بڑھنے والی عام مقامی بیماریوں خاص طور پر سانس، ہاضمہ اور مدافعتی نظام کی خرابیوں کے لیے موزوں حل فراہم کیےادویات کی رہنمائی کی اور سانس کی دیکھ بھال اور دائمی بیماریوں کے انتظام پر صحت کی تعلیم دی تاکہ صحت عامہ کے بارے میں شعور اور خود کی دیکھ بھال کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
عملہ چین کی عالمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے 10 سے زائد ماہرین پر مشتمل ہے جس میں انٹرنل ادویات، سرجری اور اطفال سمیت 14 شعبے شامل ہیں۔
