منگل, اپریل 8, 2025
ہومLatestبجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، مریم اورنگزیب

بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے، تاریخ کا سب سے بڑا کسان ریلیف پیکیج دیا گیا، پنجاب میں مفت ادویاب کی فراہمی دوبارہ شروع ہوگئی ہے، تقریبا 7لاکھ مریضوں کو اب تک مفت ادویات دی جاچکی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا کہ جون تک پورے پنجاب میں 700 سڑکیں مکمل ہو جائیں گی، گندم کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کینالز والے معاملے پر وزیراعظم نے واضح بیانات دیئے ہیں، اس پرکوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، کینالز منصوبے پر بات کیلئے مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کا فورم موجود ہے، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، آئین میں درج ہے کہ پنجاب اور سندھ کا اپنا اپنا حصہ ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئی پی پیز اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!