تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے۔ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا امریکا ایک طرف مذاکرات دوسری طرف دھمکیاں دے،امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔
انہوں نے کہا امریکا سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات چاہتے ہیں، ایک طرف دھمکی دوسری طرف مذاکرات کی پیش کش ہے،۔