ینگون: وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پرپاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرزلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے شہر ینگون میں باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔
35 ٹن ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل یہ دوسری کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام کے سپرد کی گئی جس کے بعد حالیہ زلزلے کے بعد بھیجی گئی مجموعی امداد 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
تقریب میں میانمار میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر اور پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ امدادی سامان ینگون ریجن کے وزیر اعلی اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ کے حوالے کیا گیا۔