اتوار, اپریل 6, 2025
ہومLatestدہائیوں سے جاری دہشت گردی مسئلے کا حل افغانستان سے بات چیت...

دہائیوں سے جاری دہشت گردی مسئلے کا حل افغانستان سے بات چیت میں مضمر ہے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہائیوں سے جاری دہشت گردی مسئلے کا حل افغانستان سے بات چیت میں مضمر ہے، وفاقی حکومت ہمیں بات کرنے دیتی ہے نہ خود اقدامات کرتی ہے، بلاول جعلی حکومت میں برابر کے حصہ دار ہیں۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پچھلے کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018میں اقتدار میں آئے اور ان کے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس کا حل افغانستان سے بات چیت میں ہے جسے وفاقی حکومت نظرانداز کر رہی ہے،وفاقی حکومت نہ تو ہمیں بات کرنے دیتی ہے اور نہ ہی خود کوئی اقدامات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول وفاق میں جعلی حکومت کے برابر حصہ دار ہیں،دہشت گردی کے حوالے سے بلاول کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ بطور وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ گوارہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے نانا کی برسی پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!