اتوار, اپریل 6, 2025
ہومBusiness & Financeمشکل مسائل پر بات چیت کا عزم یقین دہانی فراہم کرتا ہے،برطانیہ-چین...

مشکل مسائل پر بات چیت کا عزم یقین دہانی فراہم کرتا ہے،برطانیہ-چین تجارتی رہنما

لندن(شِنہوا) برطانوی چانسلر ریچل ریوز کا جنوری میں دورہ چین کاروباروں کو یقین دہانی کی فراہمی کے لئے مشکل مسائل پر تعمیری انداز میں بات چیت کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

ان خیالات کا اظہار برطانوی تجارتی ماہرین نے ملکہ الزبتھ دوم مرکز میں منعقدہ ’’انویسٹ ان چائنہ‘‘ کے برطانوی سیشن 2025  میں کیا، جس کا مقصد چین اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔

کاروبار اور تجارت کے برطانوی محکمے کے ڈائریکٹر جان ایڈورڈز نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانوی حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں ضوابط، گرڈ کنکشنوں، ہنر مندوں کی نقل مکانی اور منصوبہ بندی جیسے چیلنجز کو دور کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ برطانیہ نے چین کی وزارت تجارت کی جانب سے اس سال شیامن میں ہونے والے چین کے سرمایہ کاری اور تجارت کے بین الاقوامی میلے میں اعزازی ملک ہونے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

چین-برطانیہ بزنس کونسل کے سی ای او پیٹر برنیٹ او بی ای، بی بی ایس نے اس دور میں مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا جب ٹیرف اور تحفظ پسندی زور پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مصروفیت اہم مسائل کو اجاگر کرنے اور اختلافات کو دور کرنے میں موثر ہے۔

پیٹر برنیٹ نے اس طرح کی کانفرنسوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے انہیں عالمی کاروباروں کے ساتھ چین کی رسائی کا اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقاریب اصلاحات اور وسعت کے عزم اور بین الاقوامی سرمایہ کاری راغب کرنے کو ظاہر کرتی ہیں۔

چین کی جانب سے ہوبے صوبے نے برطانوی کاروباروں کو پرتپاک دعوت دی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!