اتوار, اپریل 6, 2025
ہومBusiness & Financeچین کی صنعتی اختراعات کو ہینوور میسے میں عالمی پذیرائی ملی،منتظم

چین کی صنعتی اختراعات کو ہینوور میسے میں عالمی پذیرائی ملی،منتظم

ہینوور،جرمنی(شِنہوا) جرمنی کے ہینوور میسے کی منتظم ڈوئچے میسے اے جی کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین جوچھن کوئکلر نے کہا ہے کہ چینی مصنوعات اور حل میلے میں عالمی نمائش کنندگان اور خریداروں میں بڑھتی ہوئی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

ہینوور میسے دنیا کی اہم صنعتی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ اس سال ہونے والی نمائش میں 62 ممالک اور خطوں سے 4 ہزار نمائش کنندگان شریک ہوئے۔ چین تقریباً ایک ہزار کمپنیوں کے ساتھ نمائش میں میزبان جرمنی کے بعد دوسرا سب سے بڑا نمائش کنندہ تھا۔

کوئکلر نے شِنہوا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال چینی کمپنیوں کی موجودگی نہایت شاندار ہے۔ انہوں نے چینی شرکاء کی تعداد اور اختراع دونوں کو اجاگر کیا۔ کوئکلر نے کہا کہ الیکٹریکل انجینئرنگ،روبوٹکس اور ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں چینی انجینئرز جدید مہارت اور شاندار اختراع کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس سال کی 5 روزہ نمائش میں صنعتی مصنوعی ذہانت(اے آئی) مرکزی موضوع تھا۔ اس میں صنعتکاری کے مستقبل میں اے آئی کے بدلتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

کوئکلر نے کہا کہ 10 سال قبل مشینوں سے بات کرنا سائنسی افسانہ تھا۔ اب یہ حقیقت بن رہا ہے اور آئندہ 5 برسوں میں پیداوار میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں اس شعبے میں قابل ذکر ترقی کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!