پیر, اپریل 7, 2025
ہومChinaچین نے جاپان کی سیمی کنڈکٹر برآمدی کنٹرولز اقدامات کی مخالفت کردی

چین نے جاپان کی سیمی کنڈکٹر برآمدی کنٹرولز اقدامات کی مخالفت کردی

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے جاپان کی سیمی کنڈکٹر سے متعلق اشیاء پر برآمدی پابندیوں کی سخت مخالفت کی ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

 وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ چونکہ دونوں ممالک سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ایک دوسرے سے  انتہائی مکمل اور قریبی طور پر مربوط ہیں، اس لئے جاپان کے برآمدی کنٹرول سے متعلق اقدامات باقاعدہ کاروباری تبادلوں میں شدید خلل پیدا کرکے  دونوں ممالک کے اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔

ترجمان نے کہا کچھ عرصے سے بعض ممالک نے قومی سلامتی کا تصور عام کردیا ہےاور برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چین کی سیمی کنڈکٹر اور دیگر صنعتوں کو دبانے کی کوشش کی ہے جس نے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو سنگین خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ جاپان معقول فیصلہ کرتے ہوئے  اپنے غلط اقدامات کو درست کرے گا تاکہ تمام ممالک کے اداروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرکے  عالمی سیمی کنڈکٹر کی صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم رکھا جا سکے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!