دمشق/یروشلم(شِنہوا) شام کے جنوبی صوبے درعامیں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ثنانے جمعرات کےروز بتایا کہ یہ فضائی حملہ نوا اور تسیل کے شہروں کے درمیان جوبالیہ جنگلات کے علاقے میں ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق اس سے عوامی غصے میں اضافہ ہوا اور اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا کیونکہ اسرائیلی افواج شامی سرزمین پر پہلے سے کہیں زیادہ اندر داخل ہوئیں تھی۔
یہ حملہ اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک مربوط کارروائی کے دوران ہوا جس میں شام بھر میں کئی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان حملوں میں حما فوجی ہوائی اڈہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی انسانی حقوق کے مبصر گروپ نے بتایا ہے کہ ایک قومی پارک کے طور پر مختص جوبیالیہ جنگل اور اس کے ارد گرد کے تل الجموع علاقے میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9مقامی جنگجو مارے گئے جو اسرائیلی دراندازی کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
گروپ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
