شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں سپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسپن وام-1ہنگو فارمیشن سے 32/64قطر کی پائپ لائن میں 122بیرل یومیہ تیل اور 23.85ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاؤ دیکھاگیا ہے۔
ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں، تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو فارمیشن کے ذخائر،سپن وام کنویں میں تیسری دریافت ہیں۔