ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومBusiness & Financeچین کے شمالی "مستقبل کے شہر" میں اختراع کی ترقی

چین کے شمالی "مستقبل کے شہر” میں اختراع کی ترقی

شیونگ آن، ہیبے صوبہ(شِنہوا) ایک چینی یونیکورن کمپنی میک-مائنڈ روبوٹکس کے نمائش ہال میں قدم رکھتے ہی ایک روبوٹک بازو مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرتاہےجو آوازاں کا جواب دیتا ہے اور کام کے پیچیدہ ٹکڑوں کو درست طریقے سے پکڑتا ہے۔

روایتی روبوٹک بازوؤں کو ” آنکھوں” اور "دماغ” سے لیس کرنے میں مہارت کے ساتھ، میک-مائنڈ روبوٹکس اپنے میدان میں ایک اہم ادارہ بن چکا ہےجو 50 سے زائد ممالک اور علاقوں کو مصنوعات برآمد کررہا ہے۔

گزشتہ سال کمپنی نے اپنا صدر دفتر بیجنگ سے چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شیونگ آن نئے علاقے میں منتقل کیا جس کا مقصد اس "مستقبل کے شہر” میں ترقی کرنا ہے۔

میک- مائنڈ روبوٹکس کے صدر کےدفتر کے سربراہ ژانگ ڈان نے کہا کہ ہماری کمپنی 0 سے 1 اور 1 سے 10 تک ترقی کر چکی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ شیانگ آن ہمارے لیے 10 سے 100 یا حتیٰ کہ 10 ہزار تک ترقی کرنے کے لیے ایک اچھا مقام ہے۔

اپریل 2017 میں چین نے بیجنگ-تیانجن-ہیبے علاقے کی مربوط ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملی کے تحت شیونگ آن نئے علاقے کے قیام کا فیصلہ کیا۔

شیونگ آن کو ایک سمارٹ اور رہائشی شہر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا جو اختراعی، ماحول دوست اور "شہری بیماریوں” سے پاک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!