استنبول (شِنہوا) بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ماحول دوست توانائی اور عالمی شراکت داری میں سرمایہ کاری کی بدولت چین کی مستحکم اقتصادی ترقی نے عالمی معیشت میں ایک غالب قوت کی حیثت سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔
انقرہ عالمی مشاورتی گروپ کے شریک بانی حسین باگسی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین کی شمسی توانائی، ہوا سے بجلی اور الیکٹرک گاڑیوں جیسی ماحول دوست صنعتوں کی عالمی اقتصادی اور صنعتی ترقی دونوں میں انقلاب کا درجہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت اور ڈیپ سیک سمیت دیگر کٹنگ ۔ ایج ٹیکنالوجیز میں چین کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کو بھی اجاگر کیا جس نے عالمی توجہ حاصل کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات چین کی جدیدیت اور صنعتی بہتری میں اہم کردارادا کرتے ہوئے ملک کو مسلسل ٹیکنالوجی اختراع اور ترقی کے لئے تیار کرتے ہیں۔
