جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومLatestاڑان پاکستان ملکی ترقی کو پائیدار ،دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام...

اڑان پاکستان ملکی ترقی کو پائیدار ،دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے،احسن اقبال

جدہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے،پاک سعودی تجارتی روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔جدہ میں تقریب خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی 3اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گی، مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچز کو خیر باد کرکے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تجارتی روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!