جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومLatestہمالیہ ایئر لائنز کا لہاسا اور پوکھرا کے درمیان براہ راست پروازوں...

ہمالیہ ایئر لائنز کا لہاسا اور پوکھرا کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

کٹھمنڈو (شِنہوا) ہمالیہ ایئرلائنز نے چین کے شی زانگ خود مختار علاقے کے صدرمقام لہاسا اور نیپال کے مشہور سیاحتی مقام اور دوسرے بڑے شہر پوکھرا کے درمیان پہلی براہ راست تجارتی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

افتتاحی پرواز 107 مسافروں کے ساتھ پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری اور واپسی کی پرواز منگل کی صبح روانہ ہوئی۔

نیپال میں چینی سفیر چھن سونگ نے ایئرپورٹ پر ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پوکھرا کے لوگوں کا بین الاقوامی ایئرپورٹ کا خواب اور ایئرپورٹ سے بین الاقوامی تجارتی پروازوں کا آغاز چین کی مدد سے پورا ہوگیا ہے۔

چین کی سیچھوان ایئرلائنز نے باقاعدہ تجارتی چارٹر پروازوں کے تحت 18 مارچ کو پوکھرا کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز شروع کی تھی ۔

چھن نے کہا کہ یہ چین کے مضبوط اقدامات کی عکاسی کرتا ہے اور چین۔نیپال دوستی اور نیپال کی ترقی کی ضروریات کے لیے اس کی اہم قدر کو اجاگر کرتا ہے۔

نیپال کے ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی کے ریاستی وزیر ارون کمار چوہدری نے کہا کہ میں اس خاص دن پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پوکھرا کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

کٹھمنڈو میں قائم ایک چین۔نیپال مشترکہ وینچر ہمالیہ ایئرلائنز کٹھمنڈو اور لہاسا کے درمیان اور کٹھمنڈو اور چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے درمیان براہ راست پروازیں چلارہا ہے۔

اس سال چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام  کے70 سال مکمل ہو رہے ہیں اور یہ چین میں نیپال کی سیرکرنے کا سال بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!