بدھ, اپریل 2, 2025
ہومChinaچین کے پیداواری شعبے کی مارچ میں رفتار تیز ہو گئی

چین کے پیداواری شعبے کی مارچ میں رفتار تیز ہو گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مسلسل معاشی بحالی کی وجہ سے کاروباری پیداوار میں تیزی کے باعث پیداواری شعبے میں رواں ماہ توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ چین کے پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) مارچ میں 50.5 رہا جو فروری کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ مارچ 2024 کے بعد سے سب سے زیادہ اعداد و شمار کو ظاہر کرتا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان ژاؤ چھنگ حہ کا کہنا ہے کہ پیداواری پی ایم آئی میں مسلسل 2 ماہ سے اضافہ ہورہا ہے جو صنعتی توقعات میں مسلسل بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

50 سے اوپر کی پی ایم آئی اعدادوشمار میں وسعت جبکہ 50 سے نیچے سکڑاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں غیر پیداواری پی ایم آئی 50.8 رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے جبکہ عمومی پی ایم آئی 51.1 سے بڑھ کر 51.4 ہوگیا ہے۔

ژاؤ کے مطابق تینوں بڑے اشاریوں میں اضافے کے ساتھ معیشت میں مجموعی طور پر توسیع برقرار رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!