شین زین (شِنہوا) چین نے بحیرہ جنوبی چین کے مشرقی حصے میں میں ایک اہم آئل فیلڈ دریافت کی ہے جس کے ثابت شدہ ذخائر 10 کروڑ ٹن سے زائد ہیں۔
چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے پیر کے روز اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں دریافت شدہ ہوئی ژو 6-19 آئل فیلڈ چین کے سمندر میں تیل کی تلاش میں ایک اہم پیشرفت ہے کیونکہ یہ ملک کی پہلی بڑی یکجا کلیسٹک آئل فیلڈ ہے جو گہری سے انتہائی گہری تہوں میں دریافت کی گئی ہے۔
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں شین زین سے تقریباً 170 کلومیٹر دور واقع اس آئل فیلڈ میں پانی کی اوسط گہرائی 100 میٹر ہے۔ آزمائشی کھدائی سے یومیہ 413 بیرل خام تیل اور 68 ہزار مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار ہوئی ہے جو اس کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق گہری سے انتہائی گہری تہوں میں تیل و گیس کی تلاش کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں انتہائی درجہ حرارت، بہت زیادہ دباؤ اور پیچیدہ حالات شامل ہیں۔
چٹان کے ٹکڑوں کے ذخائر گہرے سمندر میں ہائیڈروکاربن ذخائر کا ایک اہم جزو ہیں جن تک رسائی عمومی طور پر کم ہے جس سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت زیادہ مشکل ہوجاتی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link