بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور بان کی مون فاؤنڈیشن فار اے بیٹر فیوچر کے چیئرمین بان کی مون سے بیجنگ میں ملاقات کی۔اس میں انہوں نے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے لئے بان کے فعال تعاون اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بان کی مون نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنے دور میں اقوام متحدہ کے اداروں اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا تھا۔
فو کا کہنا تھا کہ شِنہوا خبروں ، رابطوں ، تھنک ٹینک تبادلوں اور مشترکہ اشاعت جیسے شعبوں میں بان کی مون فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔
ملاقات کے دوران بان کی مون نے کہا کہ ایک ذمہ دار عالمی میڈیا ادارے کی حیثیت سے شِنہوا کی پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی ایجنڈے پر توجہ بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ہ واقعی دنیا بھر کے تمام افراد کو فائدہ پہنچائے گا۔ "

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link