منگل, اپریل 1, 2025
ہومChinaچین عالمی تحفظ پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے باوجود کھلے پن...

چین عالمی تحفظ پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے باوجود کھلے پن کی پالیسی پر قائم

بیجنگ (شِنہوا) چین عالمی تحفظ پسندی  کے بڑھنے اور اقتصادی مشکلات پیدا ہو نے کے باوجود اپنے کھلے پن کے عزم کو دوگنا کر رہا ہے اور بڑھتی ہوئی  عالمی اقتصادی تقسیم میں خود کو ایک مستحکم قوت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

یہ پیغام چینی صدر شی جن پھنگ کے بین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران واضح طور پر سامنے آیا جہاں انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا منزل رہا ہے اور رہے گا۔

4 دہائیوں سے زائد عرصے سے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نے ملک کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے اور وسیع تر دنیا پر اثر ڈالا ہے۔ آج چین عالمی معیشت کا انجن ہے جو عالمی ترقی میں تقریباً 30 فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے۔

بین الاقوامی کاروبار چین کی وسیع اور متحرک مارکیٹ میں فروغ پارہے ہیں جہاں باہمی مفید تعاون کی متعدد کہانیاں موجود ہیں۔ آج چینی مارکیٹ کی کشش پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے جس کی بڑھتی ہوئی اور زیادہ جدید صارف بنیاد بے مثال مواقع فراہم کر رہی ہے۔

چین کی ایک ماحول دوست اور ذہین معیشت کی سمت جاری منتقلی اختراع اور صنعتی تعاون کی نئی سرحدیں کھول رہی ہیں۔ بیرونی دباؤ کے باوجود ملک کا کاروباری ماحول شفافیت اور پیش گوئی کی طرف بڑھ رہا ہے جو طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم بنیاد کو یقینی بنا رہاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!