منگل, اپریل 1, 2025
ہومChinaچین کی سائنس-فکشن صنعت کو 2024 میں 108.96 ارب یوآن کی ریکارڈ...

چین کی سائنس-فکشن صنعت کو 2024 میں 108.96 ارب یوآن کی ریکارڈ آمدنی

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ سائنس فکشن تحقیق مرکز   کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران چین کی سائنس فکشن صنعت کی مجموعی آمدن  108.96 ارب یوآن(تقریباً 15 ارب امریکی ڈالر )رہی۔

مرکز نے  چائنہ سائنس فکشن کنونشن 2025 میں بتایا کہ   ادب، ذیلی مصنوعات اور موضوعات پر مبنی سیاحتی  شعبوں میں نمایاں تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ  کیا گیا۔

رپورٹ میں چین کی سائنس فکشن صنعت کے 5 بنیادی شعبوں کا احاطہ کیا گیا جن میں ادب، فلمیں اور ٹی وی شو، ویڈیو گیمز، ذیلی صنوعات اور موضوعاتی سیاحت شامل ہیں۔ اس میں چین کی سائنس فکشن صنعت کی سالانہ ترقی کے رجحانات اور مستقبل کے مواقع کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس فکشن ادب نے 2017 سے 2024  کے دوران ترقی کا رجحان برقرار رکھا۔ 2024 میں اس شعبے کی مجموعی آمدن 3.51 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت  10.7 فیصد زائد ہے۔

2024 میں سائنس فکشن فلموں اور ٹی وی شوز کی مجموعی آمدن 6.71 ارب یوآن رہی ۔ چھوٹی سیریز اور درمیانی سے مختصر ویڈیوز میں مستحکم ترقی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران سائنس فکشن گیمز  کو  پیداوار ی معیار میں نمایاں بہتری کی بدولت مجموعی طور پر   71.81 ارب یوآن کی آمدنی حاصل ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!