منگل, اپریل 1, 2025
ہومChinaچین اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں نمایاں قوت بن چکا ہے،...

چین اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں نمایاں قوت بن چکا ہے، ماہرین

نان جنگ(شِنہوا) ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مسلح افواج اقوام متحدہ (یو این) کی امن کوششوں کا اہم عنصر اور قوت بن چکی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں ’’امن مشن کے 35 برس ، چین کی مسلح افواج کا نیا سفر‘‘ کے عنوان سے ایک  سیمینار ہوا جس میں چین کی وزارت خارجہ، وزارت عوامی تحفظ، مرکزی فوجی کمیشن کے متعلقہ محکموں کے علاوہ مختلف عسکری و غیرعسکری اداروں اور تھنک ٹینکس کے 100 سے زائد ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفینس ٹیکنالوجی کے پروفیسر ژو ہوئی نے کہا کہ گزشتہ 35 برس میں اقوام متحدہ کی امن کاروائیوں میں شریک چینی فوجی دستوں کی تشکیل سنگل سروس  یونٹ سے تبدیل ہوکر مختلف نوعیت فوجی دستوں میں بدل چکی ہے۔

ژو  کا مزید کہنا تھا کہ چینی امن دستے اب جنگ بندی کی نگرانی سے لے کر پائیدار قیام امن  تک کے آپریشنل مقاصد کو وسعت دیتے ہوئے زیادہ وسیع نوعیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس وقت 1 ہزار 800 سے زائد چینی فوجی اہلکار اقوام متحدہ  امن مشن کے 7 علاقوں اور اقوام متحدہ صدر دفتر پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 1990 کے بعد سے اب تک چین  50 ہزار سے زائد امن فوجی بھیج چکا ہے۔

چین اقوام متحدہ امن مشن میں مالی تعاون کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کے تمام مستقل ارکان کی نسبت سب سے زیادہ امن فوجی فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!