غزہ: گزشتہ 24گھنٹوں میںغزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت مسلسل جاری ہے۔
اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں 50 مزید فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، خان یونس کے 8شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ایک روز قبل بھی اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 40فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔