پیر, مارچ 31, 2025
ہومLatestروس۔ چین عوامی تبادلوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان...

روس۔ چین عوامی تبادلوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ماسکو(شِنہوا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان عوامی تبادلے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لازمی جزو کے طور پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

زخارووا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں روس اور چین کے درمیان تعلیمی تبادلوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ جامعات کے درمیان تعلقات میں توسیع ہوئی اور صحت، کھیلوں اور معلومات کے شعبوں میں رابطے بڑھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمدورفت بھی بڑھ رہی ہے۔

 زخارووا نے کہا  کہ 2025-2024 چین۔ روس ثقافتی سال ہے،اس منصوبے کے تحت متعدد تقریبات کو دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے مضبوط تعاون ملا ہے،اس سے نہ صرف ثقافتی تبادلوں کو فروغ حاصل ہوا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دونوں عوام کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے میں بھی مدد ملی۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار سفر کی سہولت بہت اہمیت رکھتی ہے اور یہ دونوں حکومتوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ہم اس شعبے میں اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!