لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں مقامی افراد کے اقتصادی اور سماجی حقوق کے تحفظ میں بہتری لائی گئی ہے۔
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے جمعہ کو "نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق” کے عنوان سےجاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق شی زانگ میں لوگوں کے مناسب معیار زندگی، تعلیم، کام، صحت اور سماجی تحفظ کے حقوق کی بہتر انداز سے ضمانت دی گئی ہے۔
2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک شی زانگ میں غربت میں کمی اور اس کے خاتمے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔
وائٹ پیپر کے مطابق ان اقدامات میں نئی صنعتوں کا فروغ، ناقابل رہائش علاقوں سے غربت زدہ آبادی کو منتقل کرنا، حیاتیاتی ماحولیاتی تحفظ سے غریبوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا، تعلیم کو بہتر بنانا اور لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے لئے سماجی امداد کو یقینی بنانا شامل ہیں۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ2019 کےاختتام تک علاقے میں تمام 6لاکھ 28ہزار اندراج شدہ غریب افراد کو غربت سے نکالا جاچکا تھا ۔
چین نے اس کامیابی کے بعد حاصل کردہ نتائج کومستحکم اور توسیع دینے کے لئے دیہی بحالی کی حکمت عملی کو جاری رکھا، 2024 میں شی زانگ میں غربت سے نکالے گئے افراد کی فی کس خالص آمدنی میں 12.5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔
