لاہور: اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔
ایک تقریب کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشااللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور برے میں کھڑی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھے، فیروز اور علیزہ کے دو بچے ہیں۔