پیر, مارچ 31, 2025
ہومChinaچین نے 2024 کے دوران 10 بڑی سائنسی کامیابیوں کی فہرست جاری...

چین نے 2024 کے دوران 10 بڑی سائنسی کامیابیوں کی فہرست جاری کردی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی قدرتی سائنس فاؤنڈیشن نے بیجنگ میں ژونگ گوان کن فورم 2025 (زیڈ جی سی فورم)کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے دوران ملک کی 2024 کے دوران حاصل کردہ 10 بہترین سائنسی کامیابیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

یہ کامیابیاں بنیادی طور پر ریاضی، طبیعیات، فلکیات، اطلاعاتی سائنس، کیمیا ، مواد کی سائنس، توانائی، زمین ، ماحولیاتی سائنس ، زندگی اور طبی سائنس کے شعبوں میں حاصل کی گئی ہیں۔

 فہرست میں  چھانگ ای 6 مشن کے واپس لائے گئے نمونے شامل ہیں، جنہوں نے چاند کے دور دراز حصے میں 2.8 ارب سال پرانی آتش فشانی سرگرمی کا انکشاف کیا،اس میں بڑے پیمانے پر فوٹونک کمپیوٹنگ چپس کا استعمال کرتے ہوئے ذہین استدلال اور تربیت کا ادراک، اور کلیدی ثبوت کی دریافت شامل ہے، یہ معلوم کیا گیا  کہ  بڑے حجم کے بلیک ہولز اپنے میزبان کہکشاؤں کی تشکیل اور ارتقاء پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر دو شیان کانگ کا کہنا ہے کہ  چین نے 2005 سے 10 بڑی سائنسی کامیابیوں کا سالانہ انتخاب شروع کیا ہے۔

رواں  سال کی 10 بڑی کامیابیوں کا اںتخاب 700 سے زائد بنیادی تحقیق میں ہونے والی غیرمعمولی پیشرفت میں سے کیا گیا ہے۔

زیڈ جی سی فورم 2025 کا آغاز 27 مارچ سے ہوا جو  31 مارچ تک جاری رہے گا ،اس میں  لارج آئی ماڈلز سے لے کر کوانٹم ٹیکنالوجی تک کٹنگ-ایج شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!