پیر, مارچ 31, 2025
ہومLatestٹرمپ کا گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر نے کا اعلان

ٹرمپ کا گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر نے کا اعلان

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے سے عائد کردہ ڈیوٹیز کے علاوہ 2 اپریل سے گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس اوول دفتر میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم  امریکہ میں تیار نہ ہونے والی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم آج اس پر دستخط کررہے ہیں جس کا اطلاق 2 اپریل سے ہوگا جبکہ وصولی 3 اپریل سے شروع کردی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق ٹرمپ نے 1962 کے تجارتی توسیع قانون کی دفعہ 232 کے تحت ایک اعلامیہ پر  دستخط کئے ہیں جس کے تحت گاڑیوں اور گاڑیوں کے کچھ پرزوں کی درآمد پر 25 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا تاکہ ’’امریکی قومی سلامتی کو درپیش ایک سنگین خطرے‘‘سے نمٹا جاسکے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 25 فیصد ٹیکس درآمد شدہ مسافر گاڑیوں (سیڈانز، ایس یو ویز، کراس اوورز، منی وینز، کارگو وینز) اور ہلکے ٹرکوں کے ساتھ ساتھ اہم گاڑیوں کے پرزوں (انجنز، ٹرانسمیشن، پاور ٹرین پارٹس اور الیکٹریکل پرزوں) پر لاگو ہوگا۔ اگر ضروری ہوا تو اضافی پرزوں پر ٹیکس بڑھادیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!