غزہ: اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو پر حملہ کر دیا جس میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔