ہانگ ژو (شِنہوا) امریکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ ژے جیانگ یونیورسٹی کو 3کروڑ یوآن (تقریباً 41لاکھ 80ہزار امریکی ڈالر) کے نئے عطیہ کے ساتھ چین میں اگلی نسل کے ڈویلپرز کی معاونت کو تیز کیا جا رہا ہے ۔
ایپل کے سی ای او ٹم کک نے چین کے مشرقی صوبے کے دورے میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کوڈنگ ایک طاقتور ٹول ہے جو لوگوں کو تخلیق کرنے، بات چیت کرنے اور مسائل کو بالکل نئے انداز سے حل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ژے جیانگ یونیورسٹی کے ساتھ ایک دہائی پر محیط شراکت داری کو بڑھانے پر فخر محسوس کرتے ہیں تاکہ اگلی نسل کو کوڈرز کی تخلیق کرنے میں مدد کی جاسکی جن کے پاس اختراعی ایپس تخلیق کرنے اور متحرک کاروبار کی مہارت ہو۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فنڈ طلباء کو ورکشاپس، انٹرن شپ اور رہنمائی کے ذریعے صنعت کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے جوڑے گا تاکہ طلباء کو بڑھتی ہوئی’’ آئی او ایس‘‘ ایپ معیشت اور اس سے آگے کامیابی کے لیے مزید کاروباری تربیت فراہم کی جا سکے۔
ایپل کے ساتھ تعاون سے ژے جیانگ یونیورسٹی ایپل ایپ انکیوبیشن فنڈ قائم کرے گی تاکہ جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کی جا سکے جس میں ایپ کی ترقی، پروڈکٹ ڈیزائن، مارکیٹنگ اور کاروباری آپریشنز کے لئے خصوصی نصاب شامل ہوگا۔
