بدھ, مارچ 26, 2025
ہومChinaایشیائی فورم میں عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران قریبی تعاون پر...

ایشیائی فورم میں عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران قریبی تعاون پر زور

بوآؤ، چین(شِنہوا) دنیا بھر کے سیاسی اور کاروباری رہنما چین کے  جنوبی صوبے ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں جمع ہیں جہاں 25 سے 28 مارچ تک بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 منعقد ہو رہی ہے۔

برھتی ہوئی عالمی اقتصادی تقسیم اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں "بدلتی دنیا میں ایشیا، مشترکہ مستقبل کی سمت ” کے موضوع پر یہ فورم علاقائی تعاون کے فروغ، عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور اس خطے کے عالمی نظم و نسق میں کردار کو مضبوط کرنے کے لئے  ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ایشیا کا عالمی ترقی میں ایک بڑا کردار ہے ۔مباحثے اس بات پر مرکوز ہیں کہ یہ خطہ مسائل  کا سامنا کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔ شرکاء نے ایشیا کو دنیا کی ترقی کا انجن تسلیم کرتے ہوئے اقتصادی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے اور ترقی کی رفتار پیدا کرنے میں علاقائی ہم آہنگی، اقتصادی جامع پن اور ٹیکنالوجی ترقی کو اہم عوامل قرار دیا۔

2001 میں قائم ہونے والے اس فورم کا صدر دفتر ہائی نان میں ہے، یہ عرصہ دراز  سے علاقائی مکالمے کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے تاہم اس کا کردار ایشیائی معیشتوں کے زیادہ مربوط ہو نے کے وقت میں ابھر رہا ہے۔

اس فورم کو عام طور پر "ایشیائی  ڈیووس” بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کو تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر بات چیت کرنے کے لئے یکجا کرتا ہے جہاں حالیہ سالوں میں عالمی جنوب کے ممالک کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!