بیجنگ(شِنہوا)ایک رپورٹ کے مطابق چینی اداروں نے کئی برسوں کی ترقی کے بعد عالمی سب میرین کیبل کے سازوسامان کی تیاری، تعمیر اور دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
’’عالمی مواصلاتی سب میرین کیبلز کی تعمیر اور تحفظ میں چین کی شرکت ‘‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی اداروں کی شمولیت نے نیٹ ورک تک رسائی کی لاگت کو مئوثر انداز سے کم کرتے ہوئے زبردست عالمی رابطے کو یقینی بنایا ہے اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے سب میرین کیبل کی ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور سب میرین کیبل کے شعبے میں عالمی معیارات کے قیام میں فعال طریقے سےشرکت کی ہے،اس سے چینی ادارے سب میرین کیبلز کی عالمی ترقی میں اہم ترین ٹیکنالوجی قوتوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2024 کے اختتام تک چینی اداروں نے 17 فعال عالمی سب میرین کیبل نظام میں سرمایہ کاری کی ہے اور کئی جاری سب میرین کیبل منصوبوں میں حصہ لیا۔
