لندن: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں خدمات پر برطانوی پارلیمنٹ میں تعریفی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی ہوں، یہاں آنا میرے لیے باعث فخر ہے، مجھے امید ہے کہ ہم ایسے ہی باہمی تعاون سے کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بحیثیت کمیونٹی متحد اور مضبوط رہنا ہو گا۔