بدھ, مارچ 26, 2025
ہومLatestیوم پاکستان پر عوام کے جم غفیر نے فارم47حکومت کو اصل حیثیت...

یوم پاکستان پر عوام کے جم غفیر نے فارم47حکومت کو اصل حیثیت یاد دلا دی،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر عوام کے جم غفیر نے فارم 47حکومت کو اصل حیثیت یاد دلا دی، پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلیاں دیکھ کر جعلی حکومت پرخوف طاری ہے، حکمرانوں میں شرم وحیاء باقی ہے تو مستعفی ہو جائیں۔

جاری بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں یومِ پاکستان منانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے،گزشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا، جعلی راج کماری سعودی عرب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں، فارم 47کی وزیر اعلی رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان پر عوامی سمندر نے جعلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم دے دیا، عوام نے حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے، خیبر سے کراچی تک عوام کے جمِ غفیر نے فارم 47مافیا کو اس کی اصل حیثیت یاد دلا دی، اگر جعلی حکومت میں رتی برابر بھی شرم و حیا باقی ہے تو وہ فورا مستعفی ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کو صرف پاکستان اورعمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، یوم پاکستان پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلیاں دیکھ کر جعلی حکومت پرخوف طاری ہے۔ یومِ پاکستان کے موقع پر عوام کے جم غفیر نے جعلی حکومت کے غیر مستند ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر تے ہوئے حقیقی آزادی کے عہد کی تجدید کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!