بدھ, مارچ 26, 2025
ہومLatest امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، کوئی شاہراہ بند نہیں...

 امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، کوئی شاہراہ بند نہیں ہو گی،وزیرِ اعلی بلوچستان

 کوئٹہ: وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، کوئی شاہراہ بند نہیں ہو گی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمے دار ہے، کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، عہدے سے دستبردار ہو جائیں۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، مل کر لڑنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمے داری ہے، کوئی بھی افسر پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہو جائے، کسی بھی سیاسی پریشر سے بالاتر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمے داری کو پورا کیا جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!