اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے بریفنگ دی، ترجمان صادق خان نے افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت پر زور دیا۔