بدھ, مارچ 26, 2025
ہومLatestچین کے تعمیر کردہ پانی کے منصوبے سے تنزانیہ کے باشندوں کو...

چین کے تعمیر کردہ پانی کے منصوبے سے تنزانیہ کے باشندوں کو محفوظ اور صاف پانی تک رسائی حاصل ہوگئی

دارالسلام (شِنہوا) 1993 سے ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ رواں سال تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے جنوبی علاقے کے4لاکھ 50ہزار سے زائد رہائشی بیک وقت سکون کا سانس لے رہے ہیں کیونکہ انہیں پہلی بار محفوظ اور صاف پانی تک کی رسائی حاصل ہوئی ہے۔

دارالسلام کے جنوبی حصے میں واقع بنگولو پانی فراہمی منصوبہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے مکمل ہوا ہے جس پر عملدرآمد عالمی منصوبوں کے لئے معروف چینی سرکاری ادارے چائنہ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (پاورچائنہ) کےذریعے ہوا ہے ۔اس کا  تعمیراتی کام جنوری 2024 میں شروع ہوا تھا جو جنوری 2025 میں مکمل ہوا۔

2 بچوں کی ماں اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بنگولومیں رہائش پذیر ایوا جنوری بگایانے، نے اس پانی کے منصوبے کو ایک بڑی راحت قرار دیا۔ اس منصوبے کا انتظام سرکاری دارالسلام واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح سویرے پانی لانے کے لئے اٹھتی تھی۔ پانی کی قلت سے میرے خاندان کے لئے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہورہے تھے کیونکہ ہمارے پاس کھانا پکانے، کپڑے دھونے یا حتیٰ کہ نہانے کے لئے  بھی پانی نہیں تھا۔

بگایانے کے مطابق اب ہمارے پاس گھریلو استعمال کے لئے وافر مقدار میں پانی موجود ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر چینی کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!