لاہور: پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ میںبریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مجھے میٹھا بہت پسند ہے، اس لیے میں بریانی میں زردہ بھی مکس کرلیتی ہوں اور فروٹ چاٹ بھی ڈال کر مزے سے کھاتی ہوں۔
حرا مانی نے مزید بتایا کہ میرے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی بھی میری اس انوکھی عادت پر حیران رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تم کیسے کر لیتی ہو؟ اور مجھے بھی کھانے کو کہتی ہو؟۔