بیجنگ(شِنہوا) چین کی فلم انتظامیہ(سی ایف اے) نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کا مقصد ورچوئل ریئلٹی ٹیکنالوجی(وی آر) پر چلنے والی فلموں کے لئے ضوابط کا ماحول بہتر بنانا ہے۔
دستاویز کے مطابق "وی آر فلمیں” سینما کی ایسی تخلیقات کو کہا جاتا ہے جو وی آر ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں، جنہیں سر پر پہنے جانے والے ڈسپلے آلات یا دیگر وی آر ٹرمینلز کے ذریعے دیکھا جاتا ہے اور یہ سینما گھروں جیسے مستقل سکریننگ مقامات میں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔
مراسلے میں سی ایف اے کے ذریعے وی آر فلموں کی تیاری کے اندراج اور جائزے کے عمل کے ساتھ ساتھ اہل وی آر فلموں کی سکریننگ کی منظوری کے لئے متعلقہ طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔
اس میں متعلقہ اجازت ناموں کے حصول کے بعد وی آر فلموں کی نمائش کے لئے متعلقہ حفاظتی معیارات پر پورا اترنے والے سینما یا دیگر مستقل عمارتوں کے استعمال کی حمایت کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
مراسلے میں متعلقہ فلمی اداروں اور سماجی اداروں کو وی آر فلموں سے متعلق ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ وی آر فلموں کی تخلیق، تیاری، تقسیم اور سکریننگ میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
