پیر, مارچ 24, 2025
ہومLatestاسلام آباد میں فن کی نمائش سے پاکستان۔ چین ثقافتی رشتہ مضبوط

اسلام آباد میں فن کی نمائش سے پاکستان۔ چین ثقافتی رشتہ مضبوط

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فن کے دلدادہ افراد نے موسم بہار کے خوشگوار روشن دن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی فنکار کے کام پر مشتمل نمائش میں شرکت کی۔

’’روح کے آئینے‘‘ کے نام سے ہونے والی نمائش کا اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے کیا۔ اس میں چینی آئل پینٹر اور فن کے معلم ژاؤ ینگ منگ سے متاثر معروف پاکستانی فنکاروں کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر نمائش کی منتظم اور معروف پاکستانی فنکارہ راحت نوید مسعود نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط کثیر جہتی تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو معیشت،تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسیع شعبوں پر مشتمل ہیں۔

راحت نوید مسعود نے شِنہوا کو بتایا کہ فن اور ثقافت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاضرین کی گہری دلچسپی پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔

راحت نوید مسعود نے کہا کہ فن عالمی زبان ہے جو سرحدوں اور ثقافتوں سے بالا تر ہو کر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس طرح کی نمائشوں اور تبادلوں کو مزید بڑھایا جانا چاہئے تاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

چائنہ پاکستان ایجوکیشنل کلچرل ایکسچینجنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر یانگ شیاؤ ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین میں متنوع ثقافتیں اور فن اور ادب کی بھرپور روایات موجود ہیں۔ یہ چینی اور پاکستانی فنکاروں اور فن کے طلبہ کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔

یانگ نے کہا کہ  ہم دونوں ممالک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل کے درمیان رابطےکے پل قائم کرنے اور ہم آہنگی گہری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس طرح کی نمائشیں پاکستانی عوام کو چینی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور چینی عوام کو پاکستانی ثقافت قریب سے دیکھنے میں معاون ہیں جس سے دونوں عوام کے درمیان دوستی مزید مضبوط اور پائیدار ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!