لاہور: عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ہفتے کو کینٹ کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے بارے دائر کیس پر سماعت کی۔
عدالتی حکم پر نازش جہانگیر وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اداکارہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔