اتوار, مارچ 23, 2025
ہومLatestپنجاب ،سی ٹی ڈی کے 166انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، ٹی ٹی...

پنجاب ،سی ٹی ڈی کے 166انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، ٹی ٹی پی کے فتنہ الخوارج سمیت11دہشتگرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میںٹی ٹی پی کے فتنہ الخوارج سمیت11دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، میانوالی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں کئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ میانوالی سے ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمن، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!