پیر, مارچ 24, 2025
ہومLatestغزہ میں دوبارہ اسرائیلی بمباری ،پاکستان کی شدید مذمت

غزہ میں دوبارہ اسرائیلی بمباری ،پاکستان کی شدید مذمت

نیو یارک: پاکستان نے غزہ میں دوبارہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کاشکار ہے، بچے مر رہے ، عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں،اسرائیلی ظالمانہ اقدامات مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں روکنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر انسانی امداد کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے جبکہ سلامتی کونسل کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔منیر اکرم نے کہا کہ جنگ کو نہ روکا تو طاقتور ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول چکنا چور ہو جائیں گے، دنیا جہنم میں تبدیل ہو جائے گی جہاں صرف تصادم اور تباہی کا راج ہو گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!