نان جِنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر ووشی میں موسم بہار کے چیری کے پھولوں کی دلکش خوبصورتی کے ساتھ ہی چیری کے پھولوں کے بین الاقوامی میلے کا بھی آغاز ہوا جس نے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
میلے کی افتتاحی تقریب میں 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے سرکاری عہدیداروں، کارپوریٹ حکام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
1980 کی دہائی میں چین۔جاپان دوستی کے ایک پروگرام سے شروع ہونے والے اس میلے نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ 8لاکھ 50ہزار مربع میٹر پر پھیلے ووشی کے مشہور یوآنتوژو سیاحتی مقام میں 30ہزارسے زیادہ چیری کے درخت ہیں جو اسے چیری کے پھولوں کے شوقین افراد کے لئے ایک اہم مقام بناتے ہیں۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران ووشی چیری کے پھولوں پر مبنی میلے کی میزبانی کرے گا اور اپنی بعض سب وے ٹرینوں کو اسی مناسبت سے سجائے گا جبکہ عوام کے لئے تقریباً 100 مقامی کھانے کی سرکرمیاں بھی پیش کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ووشی بین الاقوامی مہینہ 2025 بھی جمعرات کو شروع ہوا۔ اس دوران شہر درجنوں بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کرے گا جن میں اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جن میں جرمنی، فرانس، جاپان اور جمہوریہ کوریا کی ملٹی نیشنل کارپوریشنز شریک ہوں گی۔
