اتوار, مارچ 23, 2025
ہومLatestایران جلد ہی ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق خط کا جواب دے...

ایران جلد ہی ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق خط کا جواب دے گا، وزیر خارجہ

تہران (شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت سےمتعلق خط کا آمدہ دنوں میں جواب دے گا تاہم انہوں نے پابندیوں کے تحت براہ راست مذاکرات کا امکان مسترد کردیا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں عراقچی نے کہا کہ 12 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھیجا گیا خط زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ جواب مناسب ذرائع سےبھیجا جائے گا اور اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ تہران اس پیغام میں موجود "دھمکیوں” اور "ممکنہ مواقع” کا جائزہ لے رہا ہے۔

ٹرمپ نے 7 مارچ کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایک دن قبل خط بھیجا تھا جس میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔

عراقچی نے کہا کہ یہ خط زیادہ تر ایک دھمکی کی طرح تھا تاہم اس میں ایسی تجاویز تھیں جن کا جائزہ لیا جانا ضروری تھا، انہوں نے کہاکہ ہم اس کے تمام نکات پر توجہ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے ایرانی مئوقف کا اعادہ کیا کہ امریکہ کے دباؤ کے تحت براہ راست بات چیت نہیں کی جائے گی۔

عراقچی نے کہا  کہ ہماری پالیسی واضح ہے، ہم پابندیوں اور جبر کے تحت براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے، انہوں نےزور دیا کہ کسی بھی گفتگو کو "برابر کے حالات” میں ہونا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!