جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومLatestمسائل کا حل مذاکرات ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں...

مسائل کا حل مذاکرات ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں د ی ،عمر ایوب

پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے واضح کیاہے کہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیںد ی ، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے، حکومت سے پہلے بھی مذاکرات کئے ، ان کے پاس ہے کیا؟۔

پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس غیر موثر رہا،خیبرپختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ملک کا برا حال ہوگیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی خلیج تھی، جمہوریت کی خاطر ہم اکھٹے بیٹھے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کرلیا، مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوشش جاری ہے، امید ہے جلد مولانا بھی گرینڈ الائنس کاحصہ بن جائیں گئے۔

تحریک سے قبل حکومتی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کے سوال پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے؟، پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرواسکتے، ہم نے پہلے بھی مذاکرات کئے لیکن ان کے پاس ہے کیا؟۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!