جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومChinaچین نے مکمل سپلائی چین میں تحفظ خوراک کے لئے نئے ضابطے...

چین نے مکمل سپلائی چین میں تحفظ خوراک کے لئے نئے ضابطے جاری کردیئے

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے مکمل سپلائی چین میں خوراک کی حفاظت کی نگرانی مستحکم بنانے کے لئے نئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفتر کی جاری کردہ اس دستاویز میں  "کھیت سےکھانے کی میز تک” کے عمل کی نگرانی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے  مربوط ضابطہ کار اقدامات اور میکانزم کے8 شعبوں میں بہتری کے لئے  21 مخصوص اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

رہنما اصول میں شامل اہم اقدامات میں گوشت کی مصنوعات کے لئے معائنہ اور قرنطینہ کی تصدیق کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اوربڑے پیمانے پر مائع خوراک کی نقل و حمل کے لیے  ایک نئے اجازت نامے کا نظام متعارف کرانا شامل ہے۔

اس کے علاوہ اس میں کیمپس میں خوراک کے حفاظتی انتظام کے لئے  تعاون کا طریقہ کار بہتر کرنا ،خوراک کی ترسیل کی خدمات کے لئے  آن لائن اور آف لائن نگرانی کے انضمام کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔

یہ اقدامات عوامی توجہ کا مرکز خوراک کے حفاظتی مسائل کو براہ راست حل کرتے ہیں اور متعلقہ شعبوں میں صارفین  کے مفادات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!