بدھ, مارچ 26, 2025
ہومLatestاسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید، متعدد...

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

 غزہ: اسرائیل کے سحری کے وقت غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور رفح میں کم از کم 10 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مکمل خاندان شہید ہو گئے۔

حملوں کا ہدف زیادہ تر رہائشی علاقے تھے، جہاں متعدد گھروں پر بمباری کی گئی حملوں میں ابو دیب، ابو دقہ، الامور اور جابر خاندانوں کے افراد شہید ہو گئے، جن میں خواتین، بچے اور ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 49 ہزار 547 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ملبے تلے ہزاروں افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی مشین کو روکنے میں ناکامی سلامتی کونسل کی ساکھ کو مزید متاثر کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!