منگل, مارچ 18, 2025
ہومLatestجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، اسرائیل کے غزہ پر35 فضائی...

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، اسرائیل کے غزہ پر35 فضائی حملے، شہدا کی تعداد 300 ہوگئی

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 300 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کے مطابق اسرائیلی فوج نے سحری کے وقت دیرالبلاح، خان یونس اور رفح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر 35 فضائی حملے کیے جس میں 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

غزہ سٹی میں التابعین اسکول پر حملہ کیا گیا اور المواسی میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 19 جنوری کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے یہ سب سے بڑے حملے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کررہا ہے۔ حماس حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!