اتوار, مارچ 16, 2025
ہومChinaچین کی ماحول دوست تبدیلی نےعالمی مثال قائم کردی ہے، سابق سینئرعہدیدار...

چین کی ماحول دوست تبدیلی نےعالمی مثال قائم کردی ہے، سابق سینئرعہدیدار اقوام متحدہ

اوسلو (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سابق سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی حیاتیاتی ترقی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی میں تیز رفتار پیشرفت پائیدار ترقی کی ایک عالمی مثال بن چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے سابق نائب سیکرٹری جنرل ایرک سولہیم نے شِنہوا کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے چین کی بہت سی کامیابیاں ہیں۔ بیجنگ جیسے چین کے بڑے شہروں نے آلودگی میں نمایاں کمی کی ہے، ہوا اب صاف اور تازہ ہے۔ کونمنگ میں دیان چھی جھیل اور ہانگ ژو میں مغربی جھیل جیسی بڑی جھیلوں کی صفائی کی گئی ہے اور پانی کے نظام شاندار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سابق ماحولیاتی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سولہیم نے کہا کہ چین کی ماحول دوست کوششوں کے رہنما اصول  "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں”  کا گہرا اثر ہے۔ ان کے لیے اس تصور کا بنیادی نکتہ معیشت اور حیاتیات کا انضمام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو اگراقتصادی ترقی کے خلاف سمجھا جائے تو یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا،یہ صرف اس وقت ہی آگے بڑھ  سکتا ہے جب اسے معیشت کے ساتھ ملایا جائے، چینی حکومت ماحول دوست ترقی کی راہ پر گامزن ہوکر ملک کو خوشحال بناتے ہوئے اور لوگوں کو پائیدار طریقوں کے ذریعے غربت سے نکالنے کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ماحول دوست تبدیلی سے سب سے اہم سبق یہ ہے کہ اس نے ماحول اور ترقی کو یکجا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!