ہوہوت (شِنہوا) چین کے شمالی مو اس صحرا کے کنارے پر رواں موسم بہار میں جنگل کے قیام کا مشکل کام ایک جدید احساس اختیار کر رہا ہے جہاں ڈرونز ہوا میں اڑتے ہوئے وسیع ریت کے ٹیلوں کے پار پودے لے جا رہے ہیں، جبکہ ذہین درخت لگانے والی مشینیں ریت میں کھدائی کر کے پودوں کو درست طریقے سے لگارہی ہیں۔
پودے لگانے والی 2مشینوں کو دور سے کنٹرول کر نے والے گاؤ فی نے کہا کہ ان روبوٹس کو صحرا میں ایک پودا لگانے میں صرف 5 سیکنڈ لگتے ہیں۔
چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں قائم جن تائی منگ ٹیکنالوجی گروپ کے ساتھ کام کرنے والے گاؤ نے وضاحت کی کہ یہ کمپنی کی دوسری نسل کی ذہین درخت لگانے والی مشینیں ہیں۔
یہ درخت لگانے کے عمل کو مکمل طور پر خودکار بنا سکتی ہیں، جس میں آگر کے ذریعے مٹی کو نرم کرنا، پودا لگانا، اس کی جڑوں کو پانی دینا، مٹی سے ڈھانپنا اور اسے مضبوط کرنا شامل ہے۔
گاؤ نے کہا کہ اس سال ابھی آزمائشی مرحلے میں 4 مشینیں استعمال کی گئی ہیں۔ مشینوں کی پیداوار کی لائن ابھی مکمل طور پر شروع نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس ذہین مشینوں کے خود مختارتخلیقی املاک کے حقوق ہیں۔
